جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 62 مکانات کی تعمیر کی منظوری

جمعرات 11-اگست-2016

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 62 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے ماتحت پلاننگ و تعمیراتی منصوبہ بندی کمیٹی نے القدس میں ’’بزغات زئیو‘‘ یہودی کالونی میں مزید یہودیوں کو بسانے کے لیے 62 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزغات زئیو میں دو بڑے پلازے تعمیر کیے جائیں گے جن میں 62 رہائشی فلیٹس تیار کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے تازہ توسیع پسندی کا منصوبہ ایک ایسے وقت میں منظور کیا ہے کہ دو روز قبل صہیونی ریاست نے مشرقی بیت المقدس میں مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی