یکشنبه 17/نوامبر/2024

’’گاجر‘‘ انسانی صحت کا حیرت انگیز مرکب

اتوار 14-اگست-2016

گاجر کو عام طور پر لوگ ایک معمولی سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں مگر طبی ماہرین اس کے حیرت انگیز اور ناقابل یقین طبی فواید بیان کرتے ہیں۔

گاجر صرف جنوبی ایشیا اور پاک بھارت کے علاقوں ہی کی مقبول ترکاری نہیں بلکہ یہ دنیا کی مشہور ترین سبزی ہے جسے بہ طور سلاد ہی نہیں بلکہ بہ طور ادویات بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گاجر کا استعمال نظر کو صاف اور تندرست رکھنے کے ساتھ جسمانی تندرستی، چہرے کی رنگت اور اس کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے، جلد، بالوں اور ناخنوں تک کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر حضرات گاجر کو انسانی صحت کا بہترین مرکب قرار دیتے ہیں۔

گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین، کئی اقسام کےوٹا منز اور پوٹائشیم سے بھرپور اجزاء صحت کے لیے نہایت مفید خیال کئے جاتے ہیں۔

گاجر کے طبی فواید درج ذیل ہیں:

امراض قلب اور حفظان صحت

گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین وٹامن A پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاجر کا روز مرہ کا استعمال انسانی جسم میں حفظان صحت میں مدد گار ہوتا ہے۔ بصری کمزوریوں کو دور کرتا اور دماغی فالج اور امراض قلب سے بچاتا ہے۔ وٹا من ’’اے‘‘ اور بھی کئی امراض سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی

گاجر میں پوٹائشیم کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے جو خون میں کولیسٹرول میں کمی کا ذریعہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر میں چربی  پیدا کرنے اور صفراوی مادے کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خون کا جماؤ روکنا

گاجر کا جوس جسم میں خون کے جماؤ کو روکتا اور فشار خون کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

بیرونی زخموں کا علاج

گاجر میں موجود وٹا من C بیرونی زخموں، پھوڑوں اور جلن کے اثرات کو جلد ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

گاجر کا بہ کثرت استعمال مثانے، پروٹیسٹ، بڑی آنت اور چھاتی کے کینسرسے بچاؤ میں مدد گار ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی