جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج میں بم اور میزائل چور اہلکار گرفتار

بدھ 17-اگست-2016

اسرائیل کی ملٹری پولیس نے فوجی اہلکاروں سمیت پانچ  افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک فوجی کیمپ سے میزائل، بم، بندوقیں اور دیگر ہتھیار چوری کرنے کے بعد انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے فوجی اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ’’لاؤ‘‘ ماڈل کے 13 ٹینک شکن میزائل، میٹا ڈور اور 77 بم ایک کیمپ سے چوری کیے تھے۔

گرفتار کیے گئے فوجیوں میں ایک کیپٹن کے عہدے کا افسر بھی شامل ہے جس کی شناخت شادی بشیرا کے نام سے کی گئی ہے۔ اس نے عید زعبی نامی ایک دوسرے فوجی سپاہی کے ساتھ مل کر صحرائی بریگیڈ کے ایک کیمپ سے اسلحہ چوری کیا۔  اس واردات میں ایک ڈرائیور بھی پکڑا گیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو خدشہ ہے کہ چوری کیا گیا اسلحہ فلسطینی تنظیموں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی