چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جہاد اور شہادت کا مشن جاری رہے گا: حماس

پیر 22-اگست-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت فلسطین کے ایک ایک چپے کو غاصب صہیونی دشمن سے آزاد کرانے تک جہاد، شہادت اور مزاحمت کا مشن جاری رکھے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور مظالم  سے فلسطینی قوم کے جذبہ آزادی میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کے 47 سال مکمل ہونے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلیوں کا فلسطین کے ایک ذرے پر بھی کوئی حق نہیں ہے۔ غاصبوں کو فلسطین کے تمام مقدس مقامات اور وطن عزیز کے ایک ایک چپے کو چھوڑنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی اور نہ ہی مقدس مقامات کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن کے دفاع اور آزادی کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جہاد اور شہادت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب تک فلسطین کا ایک ایک چپہ دشمن کے قبضے سےآزاد، مقدس مقامات واگزار اور گھروں سے نکالے گئے تمام فلسطینی واپس اپنے گھروں میں نہیں پہنچ جاتے اس وقت تک مسلح مزاحمت جاری رہے گی۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حراست گاہوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کی رہائی۔ بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا جماعت کا مشن ہے اور اسے کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیسے جیسے فلسطینی مقدسات پرحملے تیز اور فلسطینیوں پر مظالم بڑھا رہا ہے۔ فلسطینی قوم کا جذبہ جہاد اور شوق شہادت اتنا ہی شدت اختیار کر رہا ہے۔ دشمن یہ بھول جائے کہ وہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کو دبائے رکھے گا۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطین سے غاصب صہیونی بھاگنے پر مجبور ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی