جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی حدت میں اضافہ کرہ ارض کے لیے تباہی کا پیش خیمہ!

منگل 23-اگست-2016

امریکا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ خلائی تحقیقاتی ادارے’’ناسا‘‘ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ عالمی سح پر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کرہ ارض پرانسانی اور حیوانی زندگی کے خاتمے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ناسا کے ماہرین نے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا  ہے کہ عالمی حدت میں اضافہ کرہ ارض کے مستقبل اور یہاں پر بسنےوالے انسانوں کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اگر درجہ حرارت اسی تواتر کے ساتھ بڑھتا رہا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور کرہ ارض سے زندگی کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں تیزی نے قطب شمالی میں موجود گلیشئرز کو پگھلانا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں مزید تیزی آ رہی ہے۔ گرمی میں شدت سے سمندروں میں پانی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ بحر منجمد شمالی کے برفانی تودوں کے پگھلاؤ کے نتیجے میں زمین کے جغرفیائی حالات پر گہرا اثر مرتب ہو گا۔ جس طرح سنہ 2016ء میں درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو آنے والے برسوں میں کرہ ارض سے زندگی کا خاتمہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے قدرتی آٖفات اور حادثات میں بھی اضافہ ہو گا۔ سیلاب اور طوفانی بارشوں کا بھی امکان موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی