جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن: یہودی شرپسندوں کی مسجد کی بے حرمتی، نازیبا وال چاکنگ

بدھ 24-اگست-2016

 فلسطین کے علاقے وادی اردن میں آج بدھ کو یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نے جفتلک قصبے میں واقع جامع مسجد میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی اور مسجد کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر اسلام،مسلمانوں اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیزی نعروں کی چاکنگ کی۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہودی آباد کار آج صبح جفتلک کی جامع مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کی بے حرمتی کی اور اس کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں مسجد کے اندر سے عربی اور عبرانی زبانی میں لکھے پمفلٹ بھی ملے ہیں جن پر عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسجد پرحملہ اس علاقے میں کوئی نئی بات نہیں۔ یہودی اشرار ماضی میں بھی اس طرح کی اشتعال انگیزی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ بھی معمول کی بات ہے۔ آئے روز فلسطینیوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔ یہودیوں کی املاک پرحملے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں ہوتے ہیں مگر قابض فوج یہودیوں کو منع نہیں کرتی۔

مختصر لنک:

کاپی