چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتال کی فتح پر حماس کی بلال کاید کو مبارک باد

جمعہ 26-اگست-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف 71 دن تک بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے اور اپنے مطالبات تسلیم کرانےمیں کامیابی پر اسیر بلال کاید، عوامی محاذ اور پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسیر بلال کاید نے اپنی طویل بھوک ہڑتال سے صہیونی جلادوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کے آہنی عزم کے سامنے دشمن کے طاقت کے تمام حربے ناکام ثابت ہوں گے۔ اسیر بلال کاید نے اپنی اکہتر روزہ بھڑک ہڑتال کے ذریعے دشمن کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے تحریک  اسیران کو ایک نئی فتح و نصرت سے ہمکنار کیا ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم اسیر بلال کاید کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی فتح پر انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 71 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان بلال کاید اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کے درمیان گذشتہ روز ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیلی انتطامیہ نے بلال کاید کو جلد از جلد رہا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

بلال کاید فلسطینی تنظیم عوامی محاذ کے رکن ہیں۔ وہ گذشتہ 14 سال آٹھ ماہ سے مسلسل اسرائیلی جیل میں قید رہے۔ قید ختم ہونے کے بعد بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا بلکہ اسرائیلی فوج نے انہیں انتظامی حراست میں منتقل کر دیا تھا جس پرانہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی