دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے 63 کمپنی کمانڈر ہلاک،ایک تہائی ریزرو فوج ختم ہوچکی

پیر 18-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیلی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک تہائی ریزرو فورسز کے ارکان تھے۔

ہارٹز اخبار نے کہا کہ ریزرو فورسز غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ ان میں سے 54 فیصد نے غزہ پر تباہی کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 100 سے زائد دنوں تک خدمات انجام دی ہیں۔ نوجوان افسروں کے نقصانات کی قیادت کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ فوج کے کم از کم 63 کمپنی کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کی صبح قابض فوج نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ریزرو فورسز کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔21 سالہ فرسٹ سارجنٹ ایڈن کنان غالباً ایک سنائپر کی گولی سے مارا گیا تھا۔

ہارٹز نے جنوبی لبنان میں گذشتہ جمعے کو ایک اور سارجنٹ کے قتل کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ جنوبی لبنان میں گذشتہ جمعرات کو ایک فرسٹ لیفٹیننٹ کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ اس نے کہا کہ گولانی بریگیڈ کے 6 فوجی ایک روز قبل لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

ہارٹز نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 796 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیل کا ریزرو فوجیوں کے ساتھ طویل جنگ لڑنا درست نہیں ہے اور اس کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

ریزرو فوجی اسرائیلی فوج کی 65 فیصد نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر فوج میں شامل ہونے کی خواہش کھو چکے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ان میں سے اکثر نے سروس چھوڑ دی ہے۔

قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 192  سینیر افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے ہر چارمیں سے ایک کمانڈر ہے ہے۔ مقتولین میں 12 بٹالین کمانڈرشامل ہیں۔ ان میں سات لیفٹیننٹ کرنل اور چار بریگیڈیئر شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی