بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پر بمباری جاری رکھی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میڈیا سے متعلق ذمہ دار محمد عفیف کو ٹارگٹ کرتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔
بمباری کا یہ واقعہ بیروت کی ایک ایسی بستی میں آیا ہے جس کے پڑوس میں بے گھر ہو چکے لبنانیوں کے لیے پناہ گزین کیمپ بنایا گیا ہے۔ ان بے گھر لبنانیوں کا تعلق بیروت کے جنوبی مضافات کے بمباری کی زد میں پہلے آچکے علاقوں سے ہے۔ ابھی بمباری سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نےوسطی بیروت میں البعث پارٹی کے صدر دفترپر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں محمد عفیف سمیت کئی کارکن شہید ہوگئے۔
اس بمباری کے بعد اسرائیلی فوجی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ شہید ہوگئے ہیں۔
اس وقت حزب اللہ کی طرف سے محمد عفیف کی شہادت کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ بمباری میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز قابض فوج نے بیروت اور ملک کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی بمباری جاری رکھی۔ اتوار کو قابض فوج نے مجموعی طور پر 27 حملے کیے۔