غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلی الیگزینڈر ٹربنوف جو سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی میں قید ہے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوسے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد قیدیوں کی رہائی اور ان کی زندیاں بچانے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ معاہدہ کریں۔
جنگی قیدی نے اسرائیلی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ احتجاج میں شدت لائی جائے تاکہ اسرائیلی حکومت پر معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔
جنگی قیدی نے یہ بات یہ بات اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آئی ہے۔
اس جنگی قیدی کی ایک ویڈیو پہلے بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد فورم فار فیملیز آف اسرائیلی پریزنرز نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے اور فلسطینیوں کے ساتھ معاہدہ کرے تاکہ ان کے پیاروں کو واپس لایا جا سکے۔
جنگی قیدی نے مزید کہا کہ "وقت مزید ضائع نہیں کیا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک معاہدہ کیا جائے تاکہ غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کی رہائی ممکن بنائی جا سکے‘‘۔