جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان:بعلبک میں اسرائیلی بمباری میں سول ڈیفنس اہلکار سمیت12 شہری شہید

جمعہ 15-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

 قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے تاریخی شہر بعلبک کے دورس قصبے میں کیے گئے حملے میں سول ڈیفنس کے ایک اہلکار سمیت کم از کم 12 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے بعلبک کے داخلی راستے پر دورس قصبے میں علاقائی شہری دفاعی مرکز کے قریب ایک عمارت پر حملہ کیا۔

بعلبک- ہرمل کے گورنر بشیر خضر نے کہا کہ’’دورس سینٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب سول ڈیفنس کے 20 سے زائد ارکان عمارت کے اندر تھے‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "دورس میں سول ڈیفنس سینٹر کو نشانہ بنا کر ایک ہولناک قتل عام کیا گیا۔ اس کے بعد مرکز کے سربراہ بلال رعد سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا‘‘۔

قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ریجنل سول ڈیفنس سینٹر کی کاروں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی