یکشنبه 17/نوامبر/2024

مرچ سرطان سمیت کئی امراض سے بچاؤ کا ذریعہ

ہفتہ 10-ستمبر-2016

ٹماٹر، کھیرے، گاجریں اور ہری مرچیں  دسترخوانوں کی رونق سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں سے ہرایک کے اپنے بے بہا فواید ہیں۔ ان میں مرچ کے بے شمار فواید ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مرچ کا بہ کثرت استعمال انسان کو سرطان سمیت کئی دوسری بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصر کی عین الشمس یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر اور بچوں کی نشو نما کے امور کے ماہر ڈاکٹر مجدی بدران کا کہنا ہے کہ مرچوں میں وٹامن اور معدنیات کی کئی اقسام کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جو لوگ مرچوں کا مناسب استعمال جاری رکھتے ہیں ان میں کسی بھی قسم کے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ جلد کی سوزش، زبان کی سوزش، تھکن قے، تشنج جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے وٹا میں  وٹا من A، وٹا من B6، وٹا من سی ، وٹا من کے، وٹا من بی 1 اور وٹا من بی 3 کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے جو کئی بیماریوں سے انسان کے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔

ڈاکٹر بدران کا کہنا ہے کہ مرچوں میں چار اقسام کی معدنیات پائی جاتی ہیں۔ پوٹایشیم، منگنیز، تانبا اور کیلشیم جیسے دھاتوں کے ساتھ ساتھ مضر آکسائیڈ کو توڑنے والے مرکبات، زیانتھین رنگ جو آنکھوں کے جالے میں پائے جانے والے مضر آکسائیڈز اور گیسوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے اور آنکھوں سے سفید پانی کے اخراج کو روکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی