شنبه 16/نوامبر/2024

انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی اسرائیلی سے 18 ماہ بعد رہا

ہفتہ 10-ستمبر-2016

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شہری نضال صلاح الدین کو 18 ماہ کے بعد رہا کردیا گیا۔ صلاح الدین کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قریوت قصبے سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہری نضال صلاح الدین لبوم کو گذشتہ روز الخلیل شہر میں قائم الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا۔ قبل ازیں انہیں جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے اس چیک پوسٹ پرلایا گیا تھا۔ الظاھریہ چیک پوسٹ پر لبوم کے اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

قریوت کے مقامی سماجی کارکن بشار القریوتی نے بتایا کہ اسرائیلی جیل سے رہائی کے فوری بعد صلاح الدین لبوم قصبے میں شہید محمد زغلوان اور لبیب عازم کی قبروں پر آئے۔ فاتحہ پڑھی اور اس کے بعد اپنے گھر کو روانہ ہوگئے۔ نضال صلاح الدین لبوم شہید زغلوان کے ماموں ہیں۔ دونوں فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی فوج نے رواں سال مارچ میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی