جمعه 15/نوامبر/2024

وقوفہ عرفہ کے روز یہودی شرپسندوں کی بھاری تعداد قبلہ اول میں داخل

اتوار 11-ستمبر-2016

عالم اسلام میں آج نو ذی الحج کو یوم عرفہ منایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں اور مسلمانوں میں اشتعال پھیلانے کے لیے یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے یہودی اشراف کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔ فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ کے’باب المغاربہ[مراکشی دروازے] سے اندر داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل تھیں۔ جب کہ متعدد اسرائیلی فوجی، سیاہ کپڑوں میں ملبوس یہودی مذہبی پیشوا اور نجمہ داؤدی’’ڈٰیوڈ کریسنٹ‘‘ کی علامت والی ٹوپی پہنے یہودی مذہبی اداروں کے طلباء بھی شامل تھے۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے ہیں جب دوسری جانب عالم اسلام اور فلسطینی مسلمان یوم عرفہ کے دن عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ کا رخ کررہے ہیں۔ مسلمانوں کے مذہبی دن کے موقع پر یہودی شرپسندوں کے دھاوے اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی