فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سماجی کارکن کو اسرائیلی عدالت سے چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔ 25 سالہ مصعب عاکف اشتیہ کو ایک ہفتہ قبل نابلس سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے اور فوج عاکف اشتیہ کے خلاف کوئی الزام عاید کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے عاکف اشتیہ کے بھائی کو بتایا کہ عدالت نے خفیہ طور پر اس کے بھائی کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔
خیال رہے کہ نوجوان مصعب اشتیہ ایک سال قبل اسرائیلی قید سے 16 ماہ قید کے بعد رہا ہوئے تھے۔ وہ متعدد امراض کا بھی شکار رہے۔ اس دوران اسرائیلی جیل انتظامیہ نے ان کے علاج معالجے کو نظرانداز کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اشتیہ کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔