مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو حجاج کرام کی واپسی کے لیے 18 ستمبر اور 2122 اور 23 ستمبر کی تاریخوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں گذرگاہ امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مصر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ 18 ستمبر اور 21 22 اور 23 ستمبر کو رفح گذرگاہ کو حجاج کرام کی غزہ واپسی کے لیے کھولا جائے تاہم اس دوران معمول کے مطابق آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔