جمعه 15/نوامبر/2024

فدائی حملے کا الزام، اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی شہری شہید کردیا

ہفتہ 17-ستمبر-2016

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ارمیدہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری نے سرائیلی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود دوسرے فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ امدادی کارکنوں اور طبی حکام نے اسے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر صہیونی فوجیوں نے امدادی کارکنوں کو اس کے قریب جانے سے روک دیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت 25 سالہ حاتم عبدالحفیظ الشلودی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا تعلق الخلیل شہر سے ہے جب کہ اسے تل ارمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ ایک فوجی چوکی کے قریب سے محاصرہ زدہ کالونی کی طرف جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گذش تین روز میں جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں چار فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی