جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا غرب اردن میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

پیر 19-ستمبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق حال ہی میں فوجی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں غرب اردن میں عسکری صورت حال، سینٹرل کمانڈ اور فلسطینیوں کی طرف سے بڑھتے مزاحمتی حملوں کے پیش نظر ایک بریگیڈ اضافی فوج کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’یہودا والسامرۃ ‘ بریگیڈ کے سربراہ لیئور کرملی نے کہا کہ حال ہی میں فلسطین کے بعض شہروں میں سیکیورٹی کی صورت حال تشویشناک ہونے اور الخلیل شہر میں بنی نعیم قصبے کا محاصرہ جاری رکھنے کے فیصلے کے ساتھ یہ طے کیا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوج کی مزید نفری کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کے پیش نظر ایک بریگیڈ فوج اضافی مانگی گئی ہے۔

ادھر عبرانی اخبار’عینان مرکزی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مستقل اور ریزرو فوج کے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کی اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد یہودی کالونیوں اور آباد کاروں کو فلسطینیوں کے روز مرہ کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی