جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا الخلیل میں فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد

پیر 19-ستمبر-2016

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینی بچوں کو پکڑنے کے بعد ان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی بچے زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے سڑک پر کھیلتے بچوں پر مرچوں سے ملا پانی پھینکا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مشرقی الخلیل میں الکسارہ کےمقام پر اسرائیلی فوجیوں نے دو بچوں 14 سالہ فوزی فائز الزور التمیمی اور اس کی  16 سالہ بہن افراح کو پکڑا اور انہیں بری طرح مارا پیٹا، بچوں کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور دونوں بہن بھائی زخمی ہو گئے۔

زخمی بچوں کی والدہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی ایک خاتون اہلکارہ نے ان کے معصوم بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے چہروں پر مرچوں اور کیمیکل سے ملا بدبودار پانی بھی پھینکا۔

مختصر لنک:

کاپی