برطانیہ کی لیبر پارٹی نے فلسطین نواز سیاسی رہنما جیریمی کوربین کو ایک بار پھر سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ ووٹنگ میں جیریمی 62 فی صد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جیریمی کی یہ فتح کئی مبصرین کی نظر میں فلسطینی عوام اور آزاد دنیا کی فتح ہے۔ لیبر پارٹی کو آںے والے 2020ء کے برطانوی الیکشنز میں فتح حاصل کرنے کے امکانات موجود ہیں۔
اسرائیلی حکام جیریمی کوربین کی ممکنہ فتح پر اس سے پہلے اپنی بے چینی کا اظہار کرچکے ہیں۔
کوربین اس سے پہلے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی لگانے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوربین مسئلہ فلسطین اور فلسطینی ریاست کے لئے بھی اپنی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں۔