اسرائیلی فوج کی طرف سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف ایک فلسطینی نوجوان نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے کلب برائے اسیران کے حوالے سے بتایا ہے کہ 19 سالہ اسیر انس شدید نے 25 ستمبر کو انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انس شدید کا آبائی تعلق الخلیل شہر کے دورا قصبے سے ہے جہاں سے اسے صہیونی فوج نے چند ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر شدید اس وقت عوفر جیل میں قید ہیں جہاں وہ تین روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی حکام نے شدید کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔