اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل ایلی چربیت کو صہیونی ریاست کا نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق جنرل چربیط کی تعیناتی کے حوالے سے حیفا میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل گیبی آئزنکوٹ اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
جنرل چربیت ریٹائر ہونے والے میجر جنرل رام روٹبر گر کی جگہ لیں گے۔ جنرل روٹبرگر پانچ سال تک صہیونی ریاست کے نیول چیف رہے۔ انہوں نے حال ہی میں 34 سال فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔