کراچی میں بچوں نے غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جماعتاسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والے مارچ میں بچوں نے بھرپور جوش وجذبے سے شرکت کی اور عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانےکامطالبہ کیا۔
Thousands of children marched in #Karachi Pakistan to express solidarity with the children of Gaza. It was organized by Jamaat-e-Islami#GazaBleedingWorldSleeping#GazaHolocaust#Waterforgaza pic.twitter.com/uhHtREOuTr
Palestine Info Center (@palinfoen) November 8 2023
بچوں نے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور علامتیطور پر فلسطین کے شہید بچوں کی لاشوں کو اٹھایا ہوا تھا۔ علامتی طور پرنیتن یاہو کے ہاتھوں پر ہتھ کڑیاں باندھ کر قید کیا گیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بچوں کے مارچ سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بچوں اور بچیوں نے شاہراہ قائدین پر بڑی تعدادمیں شریک ہو کر عالم اسلام کو پیغام دیا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
حافظنعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ ہےکہ ہمارا نظام تعلیم نہیںبتاتا کہ مسجد اقصیٰ کی کیا اہمیت ہے، اسرائیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیںہے، فلسطین کی زمین مسلمانوں کا قبلہ اول صیہو نیوں کے قبضے میں ہے، ہماسرائیل کی ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پوری دنیا کے باضمیرانسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔