جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین: انتفاضہ القدس کی نصرت کے لیے وسیع پیمانے پر آن لائن مہم جاری

پیر 3-اکتوبر-2016

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں اور بیرون ملک انتفاضہ القدس کی نصرت کے لیے جاندار ابلاغی مہم جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روایتی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا[ریڈیو ٹیلی ویژن] پر وسیع ترمہم کے بعد سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر ’نصرت انتفاضہ القدس مہم‘ پوری شد ومد کے ساتھ جاری ہے۔

نصرت انتفاضہ مہم کے تحت سماجی رابطے  کی ویب سائیٹس فیس بک ، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر تمام سوشل نیٹ ورکنگ فورمزپر تحریک انتفاضہ کے حوالے سے اہم معلومات ، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

ٹوئٹر اور فیس بک پر جاری مہم میں اندرون اور بیرون ملک سے بھی لاکھوں سماجی کارکن بڑ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ فلسطین کے ملی نغمے، ترانے اور انتفاضہ القدس کے حوالے سے اہم نوعیت کی دیگر معلومات بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم کے دوران فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کی تفصیلات، فلسطینیوں کے مزاحمتی اسالیب اور دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تفصیلات بھی منظرعام پر لائی جا رہی ہیں۔

غزہ کی پٹی سے لانچ کی گئی سوشل میڈیا مہم کے لیے القدس۔ انتفاضہ # کا عنوان مختص کیا گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز غزہ کے 300 نوجوان سماجی کارکنوں کی طرف سے کیا گیا جسے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں سماجی کارکنوں نے اپنا لیا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر سنہ 2015ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کا چراغ بھجانے کے لیے صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور تحریک کچلنے کے لیے 250 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا مگر اس کے باوجود  تحریک انتفاضہ القدس جاری و ساری ہے۔ اس تحریک میں ایک سال کے دوران 40 صہیونی بھی جہنم واصل کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی