جمعه 15/نوامبر/2024

’یونیسکو‘ نے تاریخی فلسطینی شہر الخلیل کو’دستکاریوں‘ کا شہر قرار دیا

بدھ 5-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا تاریخی ، ثقافتی اور تجارتی واقتصادی مقام بنا لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل کو ایک نیا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ اعزازاقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘  کی جانب سے دیا گیا ہے جس میں الخلیل شہر کو سنہ2016ء کا دستکاریوں  اور ہنرمندوں کا شہر قرار دیا گیا ہے۔ فلسطین کے سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے یونیسکو کے فیصلے کی تحسین کی ہے اور اسے الخلیل شہرکی تاریخی، ثقافتی اور تجارتی حیثیت کےحوالے سے اہم ترین سنگ میل قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین فلسطینی وزریراعظم رامی الحمد اللہ نے ایک بیان کہا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے الخلیل شہر کو سنہ دو ہزار سولہ کے لیے دستکاریوں اور ہنر مندوں کا شہر قرار دیا جانا پوری فلسطینی قوم کے لیے اعزاز اور تمغہ ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے الخلیل شہر کی تاریخی دستکاریوں کو تسلیم کر کے شہر کی ثقافتی اوراقتصادی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزیراعظم نے یونیسکو کی جانب سے الخلیل شہر کو ثقافتی شہر قرار دینے پر اقوام متحدہ کے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا اس سے الخلیل شہر کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل شہر قرار دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ الخلیل شہر کو دستکاریوں کا شہر قرار دینے کے فیصلے سے فلسطینی ہنرمندوں کو عالمی سطح پر اپنے علم وفن اور ہنرمندی کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا اور فلسطینی معیشت اور ثقافت کو جلا ملے گی۔ فلسطینی دستکاریاں عالمی سطح پر متعارف ہوں گی اور بین الاقوامی برادری کو الخلیل شہر کی اہمیت کا اندازہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کو تباہ بربا کرنے کی صہیونی اقدامات کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی