جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں متعدد مظاہرین زخمی

اتوار 9-اکتوبر-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فورسز کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غزہ ک پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ کے قریب فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں زخمی ہونے والے مظاہرین کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ مشرقی غزہ میں ناحل عوز کے مقام پر کی گئی فائرنگ کے ایک دوسرے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ دونوں مقامات پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا ہے۔ اسپتال لائے گئے ایک زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی