یکشنبه 17/نوامبر/2024

تین ہفتوں سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر نے پانی بھی ترک کردیا

منگل 11-اکتوبر-2016

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف قریبات تین ہفتوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان نے جیل حکام کے رویے کے خلاف بہ طور احتجاج پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع کے مطابق 28 سالہ فلسطینی شہری احمد ابو فارہ گذشتہ 19 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ دو دنوں سے انہوں نے پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔

اسیر کے بھائی رمزی ابو فارہ نے بتایا کہ احمد ابو فارہ نے دو روز سے پانی بھی نہیں پیا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

اسیر کے بھائی نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جو اطلاعات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ حمد ابو فارہ نے کھانے کے ساتھ اب پانی پینابھی چھوڑ دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی طبی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ احمد ابو فارہ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی  شہر الخلیل سے 11 اگست کو حراست میں لیا تھا۔ اسے بغیر کسی الزام کے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا جس پر اس نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ احمد ابو فارہ پہلے بھی دو سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی