یکشنبه 17/نوامبر/2024

یادداشت بڑھانے کے آسان طریقے!

ہفتہ 15-اکتوبر-2016

ہرانسان اپنی یادداشت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔ کچھ لوگ یادداشت بڑھانے کی ادویات کا بھی استعمال کرتے ہیں مگر اس رپورٹ میں ماہرین نے چند ایسی تجاویز پیش کی ہیں جن پرعمل کرنے سے آپ اپنی یادداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ماہرین یادداشت بڑھانے کے لیے کچھ مشقیں تجویز کرتے ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔

جب آپ کسی کتاب یا مضمون کا مطالعہ کریں تو اس کے اختتام پر کتاب یا مضمون میں بیان کردہ مضامین اور واقعات کو ذہن میں تازہ کریں۔

اپنی یادداشت بہتر بنانے کے لیے یادداشت بڑھانے کی گیمیں کھیلیں اور الٹے سیدھے الفاظ پر توجہ دیں۔ مثلا سودوکو، غاز جب آپ نئی معلومات حاصل کریں تو انہیں ایک بار دہرائیں، حسب ضرورت نئی معلومات کو بار بار ذہن نشین کرنے کی کوشش کریں۔

سیڑھی چڑھتے ہوئے زینوں کی گنتی کریں۔ اس طرح آپ اپنی یادداشت کو دوسرے شخص کی نسبت بہتر بنا سکتے ہیں۔

کسی بھی شخص ، مضمون یا چیز کے نام کے لیے کوئی ایک حرف مقرر کریں، پھر اس حرف کا تکرار بات چیت میں کریں۔

عبارت کو نیچے سے اوپر اور بائیں سے دائیں کی طرف پڑھنے کی کوشش کریں، الفاظ کی ھجے کریں اور شروع سے آخر تک الفاظ کو گنتی بھی کرتے جائیں۔

بازار سے سودا سلف لانے کے لیے چیزوں کے نام کاغذ پر لکھنے کے بجائے ذہن میں یاد رکھنے کی مشق کریں۔

اپنے ایسے دوست یا کسی دوسرے شخص کو جسے آپ نے برسوں بعد دیکھا ہو کا نام ذہن میں سوچیں۔ اس طرح ہرچیز کے بارے میں یہی طریقہ اپنائیں۔ آپ کی یادداشت بہتر ہوتی چلی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی