اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے قطر میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حماس کے سینیر راہ نماؤں کا وفد بھی موجود تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دوحہ میں فلسطینی سفارت خانے کے دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ کے ہمراہ آنے والوں میں جماعت کےسیاسی شعبے کے رکن نزار عوض الہ، صالح العاروری اور دیگر موجود تھے۔ قطر میں متعین فلسطینی سفیر منیر غنام الٓاغاز اور ان کی ٹیم نے حماس رہ نماؤں کا استقبال کیا۔
قطر میں اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی سفیر کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، انتشار کے خاتمے اور قومی مفاہمت کے فروغ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔