جمعه 15/نوامبر/2024

بدعنوانی کے الزامات، نیتن یاھو کے کارندہ خاص سے پولیس کی تفتیش

ہفتہ 12-نومبر-2016

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سیکرٹری سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے پرنسپل سیکرٹری اری ھرو سے حکام نے مبینہ کرپشن کے الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اری ھرو پر الزام ہے کہ اس نے سرکاری عہدہ سنھبالنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی ایک کمپنی کو بھی سرکاری وسائل سے فایدی پہنچایا تھا۔تاہم اس کیس کا وزیراعظم نیتن یاھو پر کرپشن کے الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق اری ھرو سے پوچھ گچھ تفتیشی یونٹ’’ لھب ۔ 433‘‘ کےاللد شہر میں قائم دفتر میں کی۔ اس موقع پر مسٹر ہرو کے وکیل بھی موجود تھے۔ پولیس نے ان سے بھی ان کے موکل کے بارے میں سوال جواب کیے۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق مسٹر اری ھرو پر دو طرح کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ پولیس دونوں کیسز کی الگ الگ تحقیقات کررہی ہے۔ ایک کیس کی تحقیقات گذشتہ ماہ کی گئی تھیں اور ایر ھرو کو بیرون ملک سے واپسی پر اللد کے ہوائی اڈے پر پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران انہیں پانچ دن تک نظر بند رکھا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی