جمعه 15/نوامبر/2024

بھارت اور اسرائیل پاکستان کیخلاف متحد ہوگئے،دہشت گردی پھیلانے کا الزام

جمعرات 17-نومبر-2016

بھارت اور اسرائیل پاکستان کی خلاف متحد ہوگئے، دہشتگردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برداری سے دہشت گردتنظیموں اوردہشت گردی کوفروغ دینے والے ملکوں کیخلاف کارروائی کرنا کا مطالبہ کرڈالا، اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے دورے پرآئےاسرائیلی صدرریوون ریولین سے ملاقات کے بعدگفتگو کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کوفروغ دینے والے ملکوں میں سے ایک ملک بھارت کے پڑوس میں واقع ہے، عالمی برداری کودہشت گردتنظیموں اوردہشت گردی کوفروغ دینے والے ملکوں کیخلاف کارروائی کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ہم نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان واٹر ریسورس مینجمنٹ اور ایگریکلچر سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے 2معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئےمودی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کودہشت گرداورانتہا پسند قو تو ں سے مسلسل خطرہ ہے، دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے جس کی کوئی سرحد نہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کرنے پر اسرائیل کاشکریہ اداکیا،بھارتی میں معاشی ترقی کادعویٰ کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہاکہ اسرائیلی کمپنیاں بھا ر تی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں، اسرائیلی اوربھارت کی کمپنیاں ٹیکنالوجی مینو فیکچر نگ اورخدمات کے شعبوں میں مل کرکام کرسکتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی