جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ فلسطینی شہروں میں بسوں میں تصادم، 60 اسرائیلی زخمی

پیر 21-نومبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ شہر اور قابض صہیونی ریاست کے خود ساختہ دارالحکومت’تل ابیب [پرانا نام تل الربیع] ٹریفک کے حادثات میں کم سے کم 60 صہیونی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو جنوبی تل ابیب میں شاہراہ 40 کے حولون چوک میں دو بسوں اور متعدد کاروں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں ساٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی اور مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری بس بھی اس بس سے ٹکرا گئی۔ اس دوران دونوں بسوں کی پیچھے آنے والی متعدد کاریں بھی ان بسوں سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو ایمبولینسوں کی مدد سے چار اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

حادثے کے بعد شاہراہ 40 اور اس کو ملانے والی کئی دوسری سڑکوں پر ٹریفک جام رہی جسے کئی گھنٹے کے بعد کھولا گیا۔

اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اسرائیل میں ٹریفک حادثات میں 5 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ستمبر میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کے دوران اسرائیل میں ٹریفک کے حادثے کے نیتجے میں 273 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ سنہ 2015ء کے پورے سال میں 260 اسرائیلی ٹریفک حادثوں میں مارے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی