چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد 31 رکنی فلسطینی صحافتی وفد کی قاہرہ روانگی

منگل 22-نومبر-2016

مصر کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح فلسطینی صحافیوں کےقاہرہ روانگی کے لیے کھول دی جس کے بعد 31 رکنی فلسطینی صحافتی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو مصری حکام نے رفح گذرگاہ  فلسطینی صحافتی وفد کے قاہرہ روانگی کے لیے کھول دی تھی۔ اکتیس رکنی فلسطینی وفد قاہرہ میں منعقدہ مسئلہ فلسطین سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہواہے۔

فلسطینی صحافی محمد ابو جیاب نے بتایا کہ فلسطینی صحافیوں کا وفد چار روز تک مصر میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں ’’مسئلہ فلسطین کو درپیش چیلنجز میں عالمی ذرائع ابلاغ کا کردار‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فلسطین اور دوسرے عرب ممالک کے صحافتی وفود شرکت کریں گے۔

انہوں نے مصری حکومت کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے رفح گذرگاہ کھولنے کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد مصر کے میڈیا پروڈکشن سٹی کا بھی دورہ کرے گا۔ اس کے علاوہ مصری صحافیوں اور اخبار نویسوں سے بھی مسئلہ فلسطین سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی