شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں فلسطینی نوجوان کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال

ہفتہ 3-دسمبر-2016

اسرائیلی جیل میں‌قید ایک فلسطینی نوجوان نے انتظامی قید کی سزا کے خلاف بہ طور احتجاج دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ 27 سالہ بھوک ہڑتالی فلسطینی شہری کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے ہے اور وہ مسلسل 14 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ نما النقب کی جیل کے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلے میں عالمی برادری سے اسیر عمار ابراہیم حمور کی جان بچانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ مکتوب میں‌کہا گیا ہے بھوک ہڑتالی اسیر حمور کی حالت کافی تشویشناک ہے اور مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

جزیرہ نما النقب کے اسیران کا کہنا ہے کہ عمار حمور بلند فشار خون کی بیماری کابھی شکار ہیں اور انہوں‌ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ دوائی لینا بھی چھوڑ دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی