کوئلے کو دنیا بھر میں توانائی اور ایندھن کے حصول کا ایک اہم ذریعہ قرار دیاجاتا ہے مگر اب تیزی کے ساتھ کوئلے کو بہ طور ایندھن استعمال کرنے کو ترک کیا جا رہا ہے۔ کوئلے پر پابندی لگانے میں فن لیںڈ سب سے پہلا ملک بن گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فن لینڈ میں توانائی کے متبادل ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فن لینڈ کی حکومت نے شفاف اور متبادل توانائی کے لیے کے طور دیگر ذرائع کا استعمال شروع کیا ہے اور کوئلے کو ایندھن اور توانائی کےحصول کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
نیو سائنسٹسٹ جریدے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2030ء تک فن لینڈ میں کوئلے کا بہ طور ایندھن استعمال مکمل طور پر متروک ہوجائے گا۔
پیٹر لینڈ یونیورسٹی سے وابستہ تجزیہ نگار اور ماہر ماحولیات پیٹر لینڈ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں فن لینڈ کے بازاروں سے کوئلے کا وجود ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد فن لینڈ میں کوئلے کا استعمال بہ تدریج ترک کیا جا رہا ہے۔
فن لینڈ کی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی کوئلے کو استعمال کرنے کا سلسلہ محدود کردیا تھا۔ متبادل توانائی کے حصول کے لیے گذشتہ فروری میں فن لینڈ کی حکومت نے80 ملین ڈالر کا اضافی بجٹ منظور کیا گیا تھا۔