بنی نوع انسان میں ایسا کوئی شخص نہیں جو خوراک اور پانی کے بغیر کچھ ہی عرصہ کے لیے زندہ رہ سکے مگر کائنات میں قدرت کے اپنے کرشمے ہیں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے ایسے جانور بھی تخلیق کر رکھے ہیں جو کئی مہیںے ہی نہیں بلکہ کئی برسوں تک پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔ ایسے کون کون سے جاندار ہیں جو بھوکے پیاسے بھی برسوں زندہ رہ سکتے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے ایسے ہی گیارہ جانداروں پر روشنی ڈالی ہے۔
شکلیں بدلنے والے
پانی اور خشکی پر ایک ہی وقت میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھنے والے ایسے چھوٹے چھوٹے جانور موجود ہیں جو اپنی شکلیں بھی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ تیزی کے ساتھ اپنی شکلیں بدلنے والے جاندار خود کو ایسے ماحول میں رکھتے ہیں جہاں وہ خوراک کے بنا 10 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
شارک مچھلی
سفید رنگ کی بڑی شارک مچھلی ان جانداروں میں سے ایک ہے جو بھوکی پیاسی کئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتی ہے۔ مقام حیرت ہے کہ شارک مچھلی جتنا زیادہ عرصے تک بھوکی رہتی ہے۔ وہ شکار کے حصول میں اتنی ہی مہارت حاصل کرتی ہے۔
ریچھ
ریچھ ایسا جانور ہے جو 100 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہ سکتا ہے۔
پینگوئن
زمین پر مشکل ترین حالات میں زندہ ہنے والے جانداروں میں پینگوئن بھی شامل ہے۔ قدرت کا عجیب قانون ہے مادہ پینگوئن شکار کے لیے منفی درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی زندہ رہتی ہے جب کہ اس کے نر نسبتا گرم گھونسلوں میں بچوں کو سنھبالتے ہیں۔ پینگوین بھی کھائے پیے بغیر دو سے چار ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
اونٹ
اونٹ کو صحرائی جہاز کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اونٹ اپنے معدے میں پانی کا وافر ذخیرہ جمع کرسکتا ہے۔ اگر پانی ختم بھی ہوجائے تب بھی اس کی کمر میں موجود چربی اس کی طاقت کا خزانہ ہوتی ہے۔ وہ میلوں کی مسافت بھوکا پیاسا طے کرسکتا ہے۔ اس طرح اونٹ چالیس دن تک بغیر چارے اورپانی کے زندہ رہ سکتا ہے۔
مینڈک
مینڈک بھی طویل عرصے تک پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مینڈک رطوبت والے ماحول میں 16 ماہ تک خوراک کے بغیر زندہ رہنے والا جاندار ہے۔
سانپ
سانپ بھی ایک سال تک خوراک کے بغیر زندہ رہنے کی صلاحیت کا حال جاندار ہے۔
مگر مچھ
مگر مچھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مسلسل کئی ماہ تک بھوکا اور پیاس زندہ رہ سکتا ہے۔ خیال ہے کہ مگر مچھ کو تین سال تک پانی اور خوراک نہ دی جائے تو اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
مکڑی
مکڑیوں میں بھی طویل مدت تک خوراک کے بغیر زندہ رہنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ مکڑی کئی ماہ تک خوراک کے بنا زندہ رہ سکتی ہے۔
کچھوے
بڑے سائز کے کچھوے بھی ایک سال تک پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔
مڈ اسکائپر
یہ جاندارافریقا، آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ یہ پانی اور خشکی پر زندہ رہنے والی مچھلیوں ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ بھی چار سال تک خوراک اور پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے۔