جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری میں مسمار سکول کا غزہ میں دو سال بعد افتتاح

جمعہ 9-دسمبر-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جولائی 2014ء کو صہیونی فوج کے حملے میں مسمار ہونے والے ’صدیقۃ الاطفال‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اسکول کی تعمیر فلسطینی محکمہ تعلیم اور  بچوں کے عالمی ادارے ’یونیسیف‘ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی غزہ کی پٹی میں واقع جمال عبدالناصر اسکول کی تعمیر کے لیے قطر کے فلاحی ادارے’تعلیم سب کے لیے‘ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

فلسطینی سیکرٹری تعلیم زیاد ثابت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے اسکول جمال عبدالناصر[صدیقۃ الاطفال] کو جدید سہولیات سے آراستہ اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کو پہلے کی نسبت زیادہ توسیع کی دی گئی ہے۔ کمرہ ہائے جماعت کے درمیان وسیع دالان اور گیلریاں بنائی جائیں گی۔ یہ سکول مسمار ہونے والے اسکول سے 25 فی صد وسیع ہوگا۔

اسکول میں 24 کمرہ ہائے جماعت، ایک تجربہ گاہ[لیبارٹری]لائبریری، کمپیوٹرلیب اور کھیل کا میدان شامل ہوگا اور اس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی