شنبه 03/می/2025

اسرائیل نے فلسطین میں امدادی کاموں میں سرگرم تنظیم پر پابندی عاید کردی

جمعرات 15-دسمبر-2016

قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں امدادی شعبے میں سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم ’بین الاقوامی قندیل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘ کو ممنوعہ تنظیم قرار دے کر اس کی سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ’قندیل فاؤنڈیشن‘ کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی ہے اور کہا ہے کہ اس تنظیم کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی معاونت حاصل ہے۔ نیز یہ تنظیم کی بھی مدد کررہی ہے۔

صہیونی ریڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قند فاؤنڈیشن گذشتہ کئی سال سے بیت المقدس میں  حماس کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ بیت المقدس میں کسی ایسی تنظیم کو جسے حماس کی حمایت حاصل کام کی اجازت دینا صہیونی ریاست کی سیاست اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی