اسرائیل کی مرکزی عدالت سے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو نو سال قید کی ظالمانہ سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی 17 سالہ اکرم توفیق ابراہیم ابو سرحان کو نو سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ ابراہیم سرحان کا تعلق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے جبل المکبر سے ہے۔
خیال رہے کہ ابوسرحان کو اسرائیلی فوج نے 19 جنوری 2016ء کو حراست میں لیا گیا۔ اس پر یہودی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔