فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں کی سنگ باری سے اسرائیلی بارڈر پولیس کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے عبرانی ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیلی فوجی معمول کے گشت میں مصروف تھے کہ اس دوران مشتعل نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ اور پٹرول بموں سے حملے شروع کردیے۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر ربڑ کی دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری سے چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ تمام فوجیوں کو دریانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
واقع کے بعد اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کی تلاش شروع کردی تھی تاہم کسی فلسطینی شہری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔