جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی:کرسمس مارکیٹ میں حملے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی

منگل 20-دسمبر-2016

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برلن میں کرسمس کی خریداری کے لیے قائم کردہ ایک بازار میں ٹرک کے ٹکرانے سے نو افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا حملہ تھا۔ جب کہ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکان موجود ہیں کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ’حملہ‘ ہے۔ مبینہ حملے کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک پر پولینڈ کی نمبر پلیٹ لگی ہے۔ ٹرک ڈرائیور نے اس کارروائی میں خود کشی کرلی ہے جب کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

جائے وقوعہ سے آنے والے ویڈیو مناظر میں کئی سٹالوں کو تباہ   اور متعدد افراد کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی ہے اور شہریوں کو تاکید کی گئی ہے وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں تاہم حکام کاکہنا ہے مزید ایسے کسی حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر کےتحت گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ فرانک فالٹر اشٹائنٹر  نے اس موقعے پر کہا ہے کہ ’ آج کا دن ہمارے ملک کے لیے انتہائی برا ہے اور اس سے میرے سمیت بے شمار لوگ پریشان ہیں۔ میری نیک تمنائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔‘ قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ ٹرک کی ٹکر سے شہریوں کے کچلے جانے کا واقعہ مبہم ہے تاہم پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی