جمعه 15/نوامبر/2024

چین کے ایک شہرمیں فضائی آلودگی 100 گنا زیادہ

بدھ 21-دسمبر-2016

فضائی آلودگی میں ویسے تو بہت سے ممالک پیش پیش ہیں مگر چین کا ایک شہر دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں دنیا کے دوسرے شہروں سے 100 گنا زیادہ  آلودہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی چین کے صوبہ خبی کے شہر شیگیانگشوانگ فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے عالمی فضائی آلودگی کی شرح میں سو فی صد زیادہ آلودہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکام مسلسل تیسرے دن سے فضائی آلودگی سے بچاؤ کی کوشش کررہے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شیگیانگشو میں ایک منٹ میں ایک معکب میٹر کی جگہ پر 1000 مائیکرو گرام سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فضائی الودگی کی اوسط شہر سالانہ فی منٹ 10 مائیکرو گرام ہے۔

صوبہ خبی کے ایک دوسرے شہر تیانگین کے حکام نے فضائی آلودگی کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی فضائی سروس معطل کردی تھی جس کے نتیجے میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چین کے ساحلی شہر گھنے بادلوں کی طرح گہرے دھوئیں کے بادل تیزی کے ساتھ پھیلے جس کے نتیجے میں شمال مشرقی چین کے 40 شہروں میں فضائی آلودگی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

تیاگین شہر میں فضائی آلودگی فی منٹ مربع میٹر کی جگہ پر 334 مائیکرو گرام پائی گئی ہے۔ جب کہ دارالحکومت بیجنگ میں آلودگی کی شرح 212 مائیکر گرام ہے۔

ہفتے کے روز چینی حکام نے 22 شہروں کو ’ریڈ لائن‘ میں شامل کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی