یکشنبه 17/نوامبر/2024

ادویات کے ساتھ کون سی چیزیں کھانے سے پرہیز کیا جائے؟

جمعرات 22-دسمبر-2016

سبزیاں، پھل اور غذایت سے بھرپور اشیاء جہاں انسانی صحت کے لیے بہت مفید اور امراض سے نجات کا بہترین ذریعہ ہیں مگر بعض ایسی اشیاء بھی موجود ہیں جن کے کھانے سے انسانی صحت پرمثبت کے بجائے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحت کےبارے میں معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ Prevention نے ایسی اشیاء کی تفصیلات بیان کی ہیں جنہیں ادویات کے استعمال کے ساتھ کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔

کولسٹرول کی ادویات کھاتے ہوئے گریب فروٹ کا جوس استعمال نہ کیا جائے کیونکہ گریب فروٹ خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے کا موجب بنتی ہے۔ ادویات کے ساتھ کولسٹرول بڑھانے والی خوراک استعمال کرنے سے سائیڈ افیکٹ ہوسکتا ہے۔

بلڈ پریشر کی بیماری کے علاج کی دوائیاں استعمال کرتے ہوئے کیلے کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ کیلا جسم میں پوٹائیشیم کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فشار خون کے امراض کے علاج کے دوران کیلے کھانے سے دل کی دھڑکن متاثر ہوسکتی ہے۔

عارضہ قلب کے مریض علاج کے دوران ملٹھی کا جوس استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔

جریان خون کی ادویات استعمال کرتے ہوئے پالک استعمال نہ کریں۔ پالک وٹا من K کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ادیہ کے اثرات کو کم کردیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی