اس وقت دنیا بھرمیں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے مختلف کمپنیاں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کرتی ہیں۔ اس باب میں جنوبی کوریا کا شمار تیز رفتار انٹرنیٹ میں پہلے نمبر پر ہو رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 26.3 میگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار ہے۔ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔ یوں 25 میگا بائیٹ فی سکینڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ فراہم کرنے میں جنوبی کوریا سب سے آگے ہے۔
یہ رپورٹ کوریا کی Akamai Korea کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ انٹرنیٹ کی تیزرفتاری میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 20.1 میگا بائیٹ فی سکینڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ناروے 20 ایم بی پر سیکینڈ کی رفتارسےتیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھرمیں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 6.3 میگا بائیٹ فی سیکیںڈ ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال انٹرنیٹ کی رفتار میں 21 فی صد اضافہ ہوا ہے۔