چهارشنبه 30/آوریل/2025

رابطہ کیا تو نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت پرغور کریں گے:ابو مرزوق

جمعرات 29-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اُنہیں فلسطین میں نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اگر انتظامی کمیٹی کی طرف سے حماس کو نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما ابو مرزوق نے’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان سے نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو حماس مثبت جواب دے گی اور شرکت پرغور کرے گی۔

خیال رہے کہ نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کےحوالے سے حماس نے باضابطہ طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ البتہ حماسم عوامی محاذ، جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین اور اسلامی جہاد نے نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فلسطینی تنظیموں نے زور دیا ہے کہ نیشنل کونسل کے اجلاس کے انعقاد سے قبل تمام فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت قائم کی جائے اور اتفاق رائے کے بعد کونسل کا اجلاس، اس کی تاریخ اور جگہ کا تعین کیا  جائے۔

حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آئی تھیں کہ فلسطینی نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حماس نے آمادگی ظاہر کی ہے تاہم حماس نے ان خبروں کی صحت سے انکار کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ پہلے تحریک فتح قومی مفاہمت کے حوالے سے طے پائے سمجھوتوں پر عمل درآمد کرے۔ اس کے بعد فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی