پنج شنبه 01/می/2025

چین کا چاند کے تاریک حصے میں تحقیقاتی مشن بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 30-دسمبر-2016

چین نے چاند کے تاریخ حصے اور مریخ پر الگ الگ تحقیقات مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے چین کے خلائی تحقیقاتی مشن پر تشویش اور خطرات کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چینی سائنسدان سنہ 2018ء میں ’چانگ آہ .5‘ نامی مشن چاند کے دور دراز اور تاریک حصے میں بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔

برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ نے چین کی سرکاری دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چین نے سرکاری سطح پر خلائی مشینوں کو اپ گریڈ کرنا شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں سن دو ہزار اٹھارہ میں خلائی مشن چاند پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔

اس سے قبل چین نومبر 2017ء میں ’چانگ آہ ۔4‘ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو یہ بتائے گا کہ چاند کے تاریک حصوں تک رسائی کا مشن کس حد تک ممکن ہے۔ اسی طرح سنہ 2020ء میں چین ایک ایسا ہی تحقیقاتی مشن مریخ پر بھی بھیجے گا۔

مختصر لنک:

کاپی