چهارشنبه 30/آوریل/2025

روس کی میزبانی میں ’حماس‘ اور فتح میں 15 جنوری کو مذاکرات

منگل 3-جنوری-2017

روس کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق ماسکو حکومت کی میزبانی میں رواں ماہ پندرہ جنوری 2017ء فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے’ٹاس‘ کے مطابق فلسطینی تنظیمیوں حماس اور تحریک فتح کے درمیان قومی مفاہمت کے لیے ماسکو کی میزبانی میں اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ حماس اور فتح کےدرمیان روس کی میزبانی میں یہ  مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسی ماہ فرانس کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ  عالمی امن کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار عدنان ابو عامر کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے درمیان بے اتفاقی کے معاملے کو کسی دوسرے ملک میں نہیں لے جانا چاہیے۔ یہ فلسطینی تنظیموں کا داخلی مسئلہ ہے اور خود فلسطینی گروپوں ہی کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  فلسطینی دھڑوں میں اختلافات ایک حقیقت ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ روس سمیت کسی ملک میں فلسطینیوں کے درمیان باہمی ناچاقی کو لے جانا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس فلسطینی تنظیموں پر اثرو نفوذ رکھتا ہے اور یہ اچھی بات ہے روس کو حماس اور فتح کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی