جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی تحریک آزادی کی توہین پرلبنانی ٹی وی نے معافی مانگ لی

بدھ 4-جنوری-2017

لبنان سے نشریات پیش کرنے والے ایک نیوز چینل نے فلسطینی تحریک مزاحمت کو ’دہشت گردی‘ کے مماثل قرار دیے جانے کی متنازع رپورٹ پر فلسطینی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی نیوز چینل LPC نے نہ صرف فلسطینی قوم سے ایک متنازع رپورٹ نشر کرنے پر معافی مانگی ہے بلکہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو اس بات پر افسوس ہے کہ ایک رپورٹ میں فلسطینی تحریک آزادی کو ’دہشت گردی‘ کے مترادف قرار دیا گیا۔ ٹی وی رپورٹ میں پیش کیا جانے والا موقف چینل کی پالیسی کا حصہ نہیں۔ ہم آج بھی اسرائیل کو ایک قابض اور دشمن ملک سمجھتے ہیں۔ فلسطین میں روز مرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم کی پوری شدت کے ساتھ مذمت جاری رکھیں گے۔ ٹی وی چینل غزہ کی ناکہ بندی، شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی مسلسل توہین اور تذلیل اور فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری یکساں قابل مذمت جرائم ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے ایک ٹی وی چینل LPC نے ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں فلسطین میں جاری تحریک مزاحمت [تحریک آزادی] کو دہشت گردی سے تشبیہ دی گئی تھی۔ اس واقعے پر فلسطین کےسیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا اور ٹی وی انتظامیہ سے فلسطینی قوم اور مجاھدین سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی