قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں وادی ابو الحمص اور النعمان کے مقام پر فلسطینیوں کے زیرتعمیر مکانات کی تعمیر مکمل کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور سول انتظامیہ کے حکام نے گذشتہ روز مشرقی بیت لحم میں ابوالحمص کےمقام پر چھاپہ مارا اور نعمان کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے 11 زیرتعمیر مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی تعمیر پر پابندی عاید کردی۔
بریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے11 فلسطینی مالکان عمر سالم جواریش، احمد ابو ھدوان، محمد ابو طیر، علاء عمیرہ، جعفر ابو احمد، محمد الاطرش، علی حمادہ، اشرف حمود، رافت شقیر اور محمد دبش کو مکانات کی تعمیر روکنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔