شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی کا غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ

اتوار 15-جنوری-2017

فلسطینی توانائی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ کو فوری طور پر15 ملین لیٹر ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی توانائی بورڈ کے وائس چیئرمین فتحی الشیخ خلیل نے کہا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پرقابو میں مدد دینے کے لیے ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الشیخ خلیل نےکہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران کےحل میں مدد دینے کے لیے ترکی نے ایندھن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کا سبب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بجلی کے بلات پر اضافی ٹیکس کا نفاذ ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام پر ’بلو‘ نامی نیا ٹیکس عاید نہ کرتی تو غزہ میں بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔

غزہ کی پٹی میں ایندھن کی قلت دور کرنے میں مدد دینے کے لیے ترکی نے فلسطینی حکام سے بات چیت کی ہے۔ فلسطینی توانائی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ترکی کتنے ماہ تک غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

کچھ عرصہ پیشتر ترکی نے غزہ کی پٹی میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اس پلانٹ کی مخالفت کی گئی تھی جس کے بعد یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔

مختصر لنک:

کاپی